آخری اِن سائیڈس فلم کو ریلیز ہوئے پانچ سال سے زیادہ گزر چکے ہیں، اس کا پانچواں حصہ اِن سائیڈس: دی ریڈ ڈور گزشتہ ہفتے سینما میں ریلیز ہوا۔
فلم دنیا بھر کے سینما گھروں میں کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے، ایسے میں او ٹی ٹی صارفین فلم کی اوٹی ٹی ریلیز کے منتظر ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق فلم کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا، آئیے اس کے حوالے سے تفصیلات جانیں:
اِن سائیڈس کیا ہے؟
فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گردگھومتی ہے جسے نئے گھر میں منتقل ہونے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ اُن کے گھر میں بد روحیں آگئی ہیں اور اسی دوران اُس خاندان کا ایک بچہ کومے میں چلا جاتا ہے۔
فلم میں دکھایاگیا ہے کہ وہ اپنے بچے اور خاندان کے دیگر لوگوں کو محفوظ کرنے کیلئے اس گھر سے منتقل ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں
دی اِن سائیڈس کے اب تک اِن سائیڈس (2010) ، اِن سائیڈس چیپٹر 2(2013)، اِن سائیڈس چیپٹر 3 (2015)، اِن سائیڈس دی لاسٹ کی(2018)اور اب نیا چیپٹر اِن سائیڈس: دی ریڈ ڈور ریلیز ہوگا۔
اِن سائیڈس: دی ریڈ ڈور
اِن سائیڈس: دی ریڈ ڈور مذکورہ خاندان کی کہانی کا آخری حصہ ہوگا۔
کاسٹ
ٹائی سمپکنز بطور ڈالٹن لیمبرٹ
پیٹرک ولسن بطور جوش لیمبرٹ
روز برن بطور رینائی لیمبرٹ
اینڈریو ایسٹر بطور فوسٹر لیمبرٹ
لن شائے بطور ایلیس رینیئر
فلم نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہوگی؟
عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ سینما میں فلم کی ریلیز کے 120 دن کے بعد فلم کو آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جاتا ہے جبکہ کبھی کبھار اس میں تاخیر بھی ہوسکتی ہے۔
تاہم ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم کو 4 نومبر 2023 کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








