کابل: طالبان حکومت نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف سویڈن سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ سرکاری طور پر معافی مانگنے تک افغانستان میں سویڈن کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ تمام افغان سرکاری اداروں کو اس حکم پر عمل کرنا ہوگا۔
Statement of the Islamic Emirate on the Suspension of Sweden’s Activities in Afghanistanhttps://t.co/bNvzgdfrW6 pic.twitter.com/wpARmeMZhx
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) July 11, 2023
ترجمان نے مزید کہا کہ دیگر مسلمان ممالک بھی مسلمانوں کے عقائد کی توہین کی اس مذموم حرکت پر سویڈن کے ساتھ اپنے تعلقات پر غور کریں۔
کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کے 1 لاکھ نسخے شائع کرنیکا اعلان
قرآن پاک کی بے حرمتی پر یمن کی حوثی اتھارٹی بھی سویڈش درآمدات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








