کراچی: تھانہ مومن آباد کے علاقے ایرانی کیمپ میں ضلع ویسٹ پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ ٹارگیٹڈ کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔
کامیاب آپریشن کے دوران دہشت گرد، منشیات فروش، اسٹریٹ کرمنلز اور اشتہاری و مفرور ملزمان سمیت 140 سے زائد مشکوک و مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار دو ملزمان تھانہ مومن آباد میں درج اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد و مطلوب تھے۔
ملزمان سے 02 عدد رائیفلز، 06 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، بھاری تعداد میں چرس، آئس، کرسٹل، ہیروئن، تیار/غیر تیار گٹکا ماوا، تمباکو اور چوری/چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔
آپریشن سے قبل علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو مکمل کارڈن کر کے سیل کردیا گیا تھا۔
ملزمان کو ایرانی کیمپ کے ٹارگیٹڈ گھروں /مقامات سے گرفتار کیا گیا، جبکہ گرفتار افراد کا بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کے ذریعے کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔
مزید پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور
ایس ایس پی صاحب ضلع ویسٹ اور وینگ کمانڈر رینجرز سندھ کی زیرِ نگرانی پولیس و رینجرز کی بھاری نفری نے آپریشن کے دوران فرائض سرانجام دیئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








