منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

تازہ ترین

تازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور
منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

لاہور کی خصوصی مرکزی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کیس میں اپنی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کر لی۔

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے ہدایت کے باوجود کیس کا ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہی۔

لاہور کی خصوصی عدالت نے اس سے قبل اسی کیس میں پی ٹی آئی رہنما کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کی تھی جب تحقیقاتی ادارے نے انہیں حراست میں لے کر جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اگرچہ عدالت نے 10,000 روپے کے ضمانتی مچلکے کے عوض پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کر لی تھی اور ڈسٹرکٹ کیمپ جیل سے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا، تاہم یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنما کو دوبارہ گرفتار کر لیا جائے گا کیونکہ پولیس کی بھاری نفری جیل کے احاطے میں تعینات کر دی گئی تھی۔

21 جون کو لاہور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں پہلے سے گرفتار پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے صرف جوڈیشل ریمانڈ دیا تھا۔

مزید پڑھیں:عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان سے 17 جولائی کو جواب طلب کر لیا

ایف آئی اے کی ٹیم سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی جو کہ پی ٹی آئی کے صدر بھی ہیں، کو عدالت میں لے گئی اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

Related Posts