سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف اور اداکار شہروز سبزواری کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ دونوں اداکار اِن دنوں اپنی فلم بے بی لیشس کی پروموشن میں مصروف ہیں جس کے سلسلے میں وہ متعدد پروگراموں میں شرکت کررہے ہیں۔

حال ہی میں شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے ملیحہ رحمان کو انٹرویو دیا، جس کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Quirkisstan (@quirkisstan)

وائرل ویڈیو میں شہروز سبزواری اپنی تعریف کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وہ ایک وفادار انسان ہیں اور جن لوگوں کا نام اُن کے ساتھ ایک دفعہ جڑجاتا ہے وہ ہمشہ اُن کا ساتھ دیتے ہیں۔

ویڈیو میں جس چیز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی وہ سائرہ یوسف کے دلچسپ تاثرات تھے۔

ملیحہ رحمان سے گفتگو میں جب شہروز سبزواری اپنی تعریف کررہے تھے اس وقت سائرہ یوسف کے چہرے پر معنی خیز تاثرات تھے اور آخر میں وہ بمشکل اپنی ہنسی چھپانے کی کوشش کرتی ہیں۔

Related Posts