ممبئی:بھارتی اداکارہ سمانتھا پرابھو نے اپنی نئی ویب سیریز ‘سیٹاڈل’ کی شوٹنگ کو مکمل کرلیا۔
بھارتی اداکارہ سمانتھا پرابھو نے انسٹاگرام پر ڈائریکٹر راج اور ڈی کے کیساتھ تصویر شیئر کی اور اس پروجیکٹ سے وابستہ اپنی امیدوں کا اظہار کیا۔
اداکارہ نے تصویر میں موجود افراد کیلئے کہا کہ یہ میری وہ فیملی ہے جس کے متعلق مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ مجھے ان کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:ڈرامہ سیریل ’گناہ‘ کو او ٹی ٹی پر کیوں ریلیز کرنا چاہئیے؟
اُن کا کہنا تھا کہ ہر لڑائی میں میری مدد کرنے اور مجھ پر ہار نہ ماننے کیلئے شکریہ۔انہوں نے ”سیٹاڈل“ میں اپنے کردار کو زندگی کا سب سے بڑا کردار قرار دیا اور اپنی ٹیم کو سراہا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








