جڑانوالہ: ستیانہ روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جب درخت موٹر سائیکل پر گرنے سے میاں بیوی لقمہ اجل بن گئے۔
ریسکیو ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محمد شریف اپنی بیوی پروین کے ہمراہ اپنے گاؤں سے شہر رواں دواں تھا کہ ستیانہ روڈ چک نمبر23گ ب کے قریب اچانک ایک درخت ٹوٹ کر ان پر گر گیا۔
ریسکیو اہلکار حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے، تاہم اس وقت تک شریف زندگی کی بازی ہار چکا تھا، مقتول کی بیوی کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
مزید پڑھیں:ایک ہفتے سے لاپتا کسٹمز افسران ایف ائی اے کے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج
عینی شاہدین کے مطابق لب سڑک سفیدے کے درختوں کی کٹائی نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








