پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ میں چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے خود کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہوں جبکہ میرا کام ہی میرا جنون ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے اپنے ایک ڈیجیٹل انٹرویو کے دوران کہا کہ میں انڈسٹری کے نوجوان اداکاروں کے مابین مقابلے کی دوڑ میں شامل اور خود کو بہتر کرنے کی کوشش میں ہوں۔ چاہے دوڑ میں آگے رہوں یا پیچھے، چیلنجز سے نمٹ رہی ہوں۔
اداکاری اور زندگی کے مابین توازن چاہتی ہوں۔عالیہ بھٹ
انٹرویو کے دوران میرا نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ شعیب منصور کی ہدایات میں کام کروں۔ میری کئی باتیں میڈیا میں آجانا ”میرا“ ہونے کی سزا ہے لیکن اسے تنازعہ کہنا درست نہیں ہوگا۔ کبھی شوٹنگ پر دیر سے پہنچنا یا نظر رکھنا تنازعہ نہیں ہوتا۔
اداکارہ میرا نے کہا کہ میں بطور ذمہ دار شہری مختلف مسائل پر نظر رکھتی ہوں۔ یہ میرے نزدیک تنازعہ نہیں بلکہ میں چاہتی ہوں کہ کہیں کوئی گڑ بڑ نہ ہوجائے۔ اپنی زندگی کا لطف اٹھاتی ہوں اور اس سے بہت زیادہ خوش بھی ہوں۔
خیال رہے کہ معروف اداکارہ میرا نے متعدد پاکستانی اور بھارتی فلموں میں اداکاری کی ہے اور اپنے مداحوں سے داد بھی وصول کی جن میں نظر، باجی، انتہا اور کسک شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








