بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ میں ایک ماں بننے کے بعد اداکاری اور زندگی کے مابین توازن قائم رکھنا چاہتی اور توازن کو پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت دیتی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق اسٹوڈنٹ آف دی ائیر کے ذریعے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی عالیہ بھٹ نے بطور اداکارہ اپنے کام اور صلاحیتوں سے ناقدین کو مسلسل حیران کیا ہے اور ایک کے بعد ایک مختلف فلمز میں اداکاری کا لوہا منوایا۔
اداکارہ کترینہ کیف نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں
قبل ازیں عالیہ بھٹ نے اداکاری کو زندگی کے باقی معاملات پر مقدم رکھتے ہوئے اپنی نیند اور اہلِ خانہ کو دیا جانے والا وقت ترک کرنے جیسی قربانیاں دینے کی بھی ہامی بھر لی تھی تاہم آج صورتحال پہلے سے مختلف نظر آتی ہے۔
میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں نے گزشتہ 10 سال میں اپنی زندگی میں متعدد تبدیلیاں دیکھیں۔ ایک وقت تھا جب میں ہر قسم کی قربانی دے سکتی تھی، کیونکہ میری زندگی کا مقصد ہی مسلسل اداکاری اور شوٹنگ تھا۔
اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا کہ اب میرا ایک خاندان، بیٹی اور شوہر ہے۔ گزشتہ 10سال تو میں نے اپنے والدین، بہن اور دوستوں کے ساتھ نہیں گزارے، اب چاہتی ہوں کہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ بھی وقت گزاروں۔ میں ایسا کرنے کے قابل ہونا چاہتی ہوں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








