بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی اداکارہ نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں، کترینہ کیف کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے ان کی سالگرہ کے موقعے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف کا شمار بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں صفِ اوّل کی ان ہیروئنز میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اس مقام تک پہنچنے کیلئے کڑی محنت کی، پھر بھی متعدد معاملات پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اشنا شاہ کا آئی فون 15 کی قیمت جان کر دلچسپ رد عمل

بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کترینہ کیف کو کبھی ان کے انگریزی سے متاثرہ لہجے اور ڈائیلاگ ڈلیوری پر تو کبھی اداکاری کے معیار پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، تاہم کترینہ کیف نے مسلسل مختلف فلموں میں اداکاری کا سلسلہ جاری رکھا۔

بار بار دیکھو، میرے برادر کی دلہن، زندگی نہ ملے گی دوبارہ، دھوم 3، جب تک ہے جان اور بینگ بینگ سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی کترینہ کیف نے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مداحوں کے دلوں میں گھر کرنا شروع کیا۔

کم و بیش 2سال قبل اداکارہ کترینہ کیف نے بھارتی فنکار وکی کوشل سے شادی کی جس سے قبل ان کے اداکار سلمان خان کے ساتھ شادی کی افواہیں سامنے آتی رہیں۔ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ سلمان خان کب شادی کریں گے یہ دو ہی لوگ جانتے ہیں۔

ایک پروگرام میں شرکت کے دوران سلمان خان کی شادی کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کترینہ کیف نے کہا کہ سلمان خان کی شادی کے متعلق یا توخود سلمان خان یا پھر ”بھگوان“ جانتے ہیں۔

 

Related Posts