گرمیوں میں پھلوں کے بادشاہ آم کی طرح خوش ذائقہ مینگو کیک کا لطف اٹھائیے

تازہ ترین

تازہ ترین

گرمیوں کے دوران سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل آم ہے جس کے جوس، کیک اور اسی فلیور کی دیگر اشیائے خوردونوش کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واقع بومبے بیکرز، سویٹس اور نمکو بنانے والوں کا کہنا ہے کہ ہم ہر موسمی پھل کے لحاظ سے کیک تیار کرتے ہیں اور ہمارا بنایا ہوا مینگو کیک بہت پسند کیا جاتا ہے۔

کیک تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ آج کل آموں کا سیزن ہے، اس لیے ہم نے مینگو کیک بنایا۔ جس فروٹ کا سیزن ہوتا ہے، اس کا کیک ہم عام طور پر بھی اور عوام کے آرڈر دینے پر بھی تیار کرتے ہیں۔

بومبے بیکرز کا کہنا ہے کہ مینگو کیک کو عوام کی بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔ لوگ مینگو کیک کے ساتھ ساتھ مینگو پیسٹریز بھی پسند کرتے ہیں جو ہمارے ہاں ہی تیار کی جاتی ہیں۔

کیک کے متعلق بومبے بیکرز کا کہنا ہے کہ ہمیں موسم کے لحاظ سے کسی بھی پھل کے کیک کا تیار کرنے کا آرڈر ملتا ہے تو ہم وہ بنا کر فروخت کرتے ہیں۔ ہمارے پاس پھلوں کے علاوہ تہواروں کے بھی کیک ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مدر ڈے، فادر ڈے، ویلنٹائن ڈے اور یومِ آزادی سمیت متعدد قومی و بین الاقوامی دنوں اور تہواروں کے حوالے سے کیک تیار کرتے ہیں جن کیلئے رنگوں کا انتخاب بھی اس دن کے حساب سے ہوتا ہے۔

 

Related Posts