سوال: ایک عورت کا شوہر پولیس میں ہے اور رشوت کھاتا ہے، تو اس کی بیوی کیلئے شریعت کا کیا حکم ہے؟
جواب: سوال میں پوچھی گئی صورت میں اگر واقعی عورت کا شوہر رشوت کا مال کما کر اپنے بیوی بچوں کو کھلاتا ہے، تو اس کی بیوی کو چاہئے کہ حکمت اور دانائی کے ساتھ شوہر کی رشوت کی کمائی چھڑانے کی کوشش کرے۔
اگر بیوی کی اپنی استطاعت نہ ہو، اور وہ شوہر کے مالِ خبیث سے اپنا گزر بسر کرتی ہے، تو ایسی صورت میں مال حرام کھلانے کا گناہ شوہر کو ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








