آم سے تیار کردہ ”مینگو ڈیلائٹ“ ذائقے میں اپنی مثال آپ

تازہ ترین

تازہ ترین

آم سے تیار کردہ ”مینگو ڈیلائٹ“ ذائقے میں اپنی مثال آپ
آم سے تیار کردہ ”مینگو ڈیلائٹ“ ذائقے میں اپنی مثال آپ

کراچی: منفرد پھلوں کی اگر بات کی جائے تو آم کا نام اول درجے پر آئے گا، پھلوں کا بادشاہ آم جسے کھانا ہر کوئی پسند کرتا ہے، جبکہ لوگ آم کو جوس،شیک اور دیگر اشیاء میں بھی استعمال کرتے ہیں۔

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب موجود مٹھائی کی دکان حاجی اصغر ربڑی میں تیار کی جانے والی ”مینگو ڈیلائٹ“ ذائقے اور معیار میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ جسے کھانے کے لئے شہری دور دور سے آتے ہیں، اسے کیسے تیار کیا جاتا ہے اور کتنے میں فروخت کیا جاتا ہے، ایم ایم نیوز کی ٹیم یہ جاننے کے لئے حاجی اصغر ربڑی پہنچی۔

دکان پر موجود منیجر نے اس حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ اسے آم سے تیار کیا جاتا ہے، پہلے اسے کریم میں مینو فیکچر کرتے ہیں، اس میں ڈرائی فروٹ ہوتے ہیں، انجیر ہوتی ہے، کاجو ہوتا ہے، چاکلیٹ چپس ہوتے ہیں، اس میں ہم کسی قسم کا کوئی کیمیکل استعمال نہیں کرتے، مکمل فریش کریم میں تیار کیا جاتا ہے، جبکہ اس میں چونسا آم استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب سے ہم نے ”مینگو ڈیلائٹ“ فروخت کرنا شروع کیا ہے، اس کا ہمیں اچھا بہت اچھا رسپانس ملا ہے، منیجر نے بتایا کہ آپ جانتے ہیں آم کا سیزن سال میں ایک بار آتا ہے اور آم سے تیار کردہ ”مینگو ڈیلائٹ“ کو لوگ مٹھائیوں سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ اسے فریز کرکے ایک سے دو دن چلایا جاسکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسے ہم 1120روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرتے ہیں، جبکہ آن لائن کی سہولت بھی ہے، پورے کراچی میں کہیں بھی منگوایا جاسکتا ہے، ہماری ایک دکان ناگن چورنگی اقبال پلازہ کے نیچے موجود ہے، جبکہ ایک ہماری برانچ اورنگی ٹاؤن میں بھی ہے۔

مزید پڑھیں:گرمیوں میں پھلوں کے بادشاہ آم کی طرح خوش ذائقہ مینگو کیک کا لطف اٹھائیے

جب ہم نے اسے کھا کر چیک کیا تو واقعی ذائقے میں اپنی مثال آپ تھا، کسٹرڈ سے مشابہت رکھنے والے ”مینگو ڈیلائٹ“ نے ہمارا دل جیت لیا، اگر آپ نے ابھی تک اسے ٹرائی نہیں کیا تو ضرور کریں اور مزیدار ”مینگوڈیلائٹ“ سے لطف اندوز ہوں۔

Related Posts