ورلڈ کپ 2023 کی فاتح کون سی ٹیم ہوگی؟ انضمام الحق نے بتایا

تازہ ترین

تازہ ترین

ورلڈ کپ 2023 کی فاتح کون سی ٹیم ہوگی، انضمام الحق نے بتایا
ورلڈ کپ 2023 کی فاتح کون سی ٹیم ہوگی، انضمام الحق نے بتایا

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق نے 2023کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بڑی پیش گوئی کردی ہے۔

سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایشیا کپ اور عالمی کپ کیلئے فیورٹ ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور اس کا اچھا کمبینیشن بنا ہوا ہے، سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں ہرانے سے ٹیم کا مورال بلند ہوگا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بڑے ایونٹس میں ہمارے کھلاڑی زیادہ محنت اور جذبے کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ یہ امر خوش ائند ہے کہ دونوں میگا ایونٹس بر صغیر میں ہو رہے ہیں،کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ٹیم ورک کی مدد سے ہم ورلڈ کپ اور ایشیا کپ جیت سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صائم ایوب اور محمد حارث جیسے کھلاڑیوں کو ایمرجنگ ٹیم میں کھیل کر اچھا تجربہ ملے گا، ایمرجنگ کپ میں صائم اور حارث کو بھیجنا اچھا فیصلہ تھا، بدقسمتی سے پاکستان کو کم ٹیسٹ میچز کھیلنے کو ملتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے کھلاڑیوں کو سیکھنے کے مواقع بھی کم ملتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل: پاکستان شاہینز نے انڈیا اے کو 128 رنز سے شکست دیدی

انضمام الحق نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کپتان اور کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، بابر اعظم پر تنقید ہوتی رہی ہے تاہم اس کی قائدانہ صلاحیتوں میں بتدریج نکھار آرہا ہے۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بابراعظم نے بہترین کپتانی کا مظاہرہ کیا۔

Related Posts