شرجیل میمن کا کراچی میں ایک اور روٹ پر الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں ایک اور روٹ پر الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے  اپنے ٹوئٹر پیغام میں نئے روٹ پر الیکٹرک بس سروس آج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

خراب چارجنگ سسٹم کی تبدیلی، الیکٹرک بسوں کی سڑکوں پر آمد

اپنے پیغام میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نئے روٹ پر الیکٹرک بس سروس آج سے شروع ہوگی۔ کراچی میں یہ نیا روٹ 18 کلومیٹر طویل ہوگا۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ روٹ کا آغاز چیک پوسٹ 5 سے کیا جائے گا۔ الیکٹرک بس صفورا چورنگی، موسمیات، کامران چورنگی اور ملینیم اسٹاپ تک جائے گی۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملینیم اسٹاپ سے الیکٹرک بس ڈالمیا سے ہو کر ایم اے جناح روڈ تک جائے گی۔ نئے روٹ کا آغاز آج 1 بجے دوپہر سے کردیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل  اپریل 2023 کے آغاز کے بعد تقریباً دو ماہ تک استعمال میں نہ آنے والی الیکٹرک بسیں چین سے نئے چارجنگ سسٹم کی درآمد کے بعد کراچی کی سڑکوں پر رواں دواں ہوگئیں۔الیکٹرک بسوں کی آمد سے شہریوں کو بہتر سفری سہولت میسر آگئی۔

Related Posts