بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے امام شہید کرکے مسجد کو آگ لگا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

 بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کو آگ لگانے کے بعد امام مسجد کو شہید کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند ہجوم نے ریاست ہریانہ کے شہر گرو گرام کی مسجد پر آدھی رات کو دھاوا بول دیا۔ بلوائیوں نے مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور مسجد کو آگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں:

او آئی سی کا قرآن پاک کو نذرآتش کرنے کے واقعات پر مغربی ردعمل پر اظہارِ مایوسی

ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کو بچانے کی کوشش کرنے والے امام مسجد سمیت دو افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امام مسجد شہید ہوگئے۔

گروگرام کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ امام مسجد کو شہید کرنے والے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

Related Posts