حکومت نے ثابت کرکے دکھایا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔اسحاق ڈار

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں، حکومت نے ثابت کرکے دکھایا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان منرل سمٹ کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے پاس کھربوں ڈالرز کے اثاثے ہیں ، دوست ممالک اور عالمی کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 کراچی میں ایک اور روٹ پر الیکٹرک بس سروس شروع

منزل سمٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وفاقی وزرا کے علاوہ سعودی عرب کے نائب وزیر کان کنی خالد صالح المظفر، غیر ملکی مندوبین، ماہرینِ معدنیات اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔

خطاب کے دوران وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان درست معاشی سمت کی جانب گامزن ہے۔ ہمارے پاس کھربوں ڈالرز کے اثاثہ جات اور اربوں ڈالرز کا گیس پائپ لائن کا نظام ہے۔ ہم نے ماضی میں بھی میثاقِ معیشت کی بات کی تھی۔

وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے سی پیک کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت آہستہ آہستہ ترقی کر رہی ہے۔ ہمارے پاس مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔ 

 

Related Posts