پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھادیے

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا۔

پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 15 سے 20 فیصد تک خودساختہ اضافہ کیاہے، اضافہ کراچی سے حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر جانے والی بسوں کے کرایوں میں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہرمیں چلنے والی بسوں اور کوچز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں پیٹرول کی قلت، پمپس بند

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 90 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

Related Posts