رتیک روشن کی فلم ”کوئی مل گیا“ 20 برس بعد ایک بار پھر سینما پر ریلیز کرنیکا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف بالی ووڈ اداکار رتیک روشن کی فلم ”کوئی مل گیا“ اپنی ریلیز کے 20 سال بعد ایک بار پھر سینما پر ریلیز کیے جانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے جسے ناظرین و سامعین کی بڑی تعداد دلچسپی کی نظر سے دیکھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رتیک روشن کی فلم ”کوئی مل گیا“ آگے آنے والی فلموں کرش اور کرش 3 کے سلسلے کی پہلی فلم تھی جس نے کرش 3 تک کی کہانی کی نہ صرف بنیاد فراہم کی بلکہ رتیک کی اداکاری کو بھی بے حد سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شعیب ملک اور ثانیہ کے درمیان ایک بار پھر علیحدگی کی خبریں

فلم میں اداکارہ پریتی زنٹا سمیت دیگر کرداروں کی اداکاری کی بھی تعریفیں ہوئیں تاہم جس کردار نے بچوں پر بھی اپنے نقوش چھوڑے وہ رتیک روشن کے ہمراہ سامنے آنے والا ”جادو“ تھا جو بے ضرر قسم کی خلائی مخلوق ہے۔

فلم کی کہانی میں مختلف جسمانی کمزوریوں کا شکار رتیک روشن کو جادو کا ساتھ میسر آنے پر غیر معمولی قوتیں ملنے لگتی ہیں جبکہ اس سے قبل وہ بچوں کی طرح کی باتیں کرتا ہے۔ کردار میں آنے والا انقلاب بھی ناظرین کی دلچسپی کا باعث بنا۔

آگے آنے والی فلمیں یعنی کرش اور کرش 3 نے بھی بھارت اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اردو اور ہندی سمجھنے والے ناظرین و سامعین میں خوب پذیرائی سمیٹی۔ 20 برسوں کی تکمیل پر فلم ”کوئی مل گیا“ کو ایک بار پھر سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ فلم ”کوئی مل گیا“ اپنی ریلیز کے 20 سال بعد بھی بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کی حقیقت فلم ریلیز کیے جانے کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔

Related Posts