سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے جہاز پر سوار ہونے سے قبل پولیو ویکسی نیشن کارڈ دکھانے کی شرط عائد کرنے کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہم نے پولیو ویکسی نینش کارڈ کی کوئی شرط عائد نہیں کی ، اس لیے عوام پولیو کارڈ حاصل کرنےکیلئے کسی بھی آن لائن پیشکش پر توجہ نہ دیں اور انہیں نظر انداز کریں۔
این آئی سی وی ڈی اسپتال میں چوہوں کی بہتات، ویڈیو وائرل
سول ایوی ایشن کی جانب سے پولیو ویکسینیشن کارڈ سے متعلق جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسافر خود کو آن لائن نمائندہ ظاہر کرنے والوں کو مسافر نظرانداز کردیں۔
پولیو ویکسینیشن کارڈ سے متعلق اعلامیے کے مطابق زیرگردش لیٹر کے بارے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد ائیرپورٹ کی اندرونی خط و کتابت تھی جو منسوخ ہوچکا اور زیرگردش لیٹر کسی بھی طرح پولیو سے متعلق ٹریول ایڈوائزری سے تعلق نہیں رکھتا۔
اعلامیے میں مسافروں کو آن لائن فراڈ کے متعلق متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسافرائیرلائن سے سفرپر جانے والے ملک کی ہیلتھ پالیسی بالخصوص پولیو ویکسی نیشن پالیسی پوچھیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پولیو ویکسینیش کارڈ دکھانے کو مسافروں کیلئے شرط قرار دینے کی افواہیں وائرل ہوگئی تھیں، سی اے اے نے تمام تر افواہوں کی تردید کردی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








