وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ کیس اسلام آباد سے کراچی منتقل

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ کا ریلیف کے کاموں کیلئے ضلعی سطح کی کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ سندھ کا ریلیف کے کاموں کیلئے ضلعی سطح کی کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ

کراچی: عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ کیس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے حق میں فیصلہ احتساب عدالت اسلام آباد نے آج مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان کو سنایا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ نوری آباد پاورپلانٹ کرپشن کیس کو اینٹی کرپشن عدالت کراچی کے حوالے کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

مریم نواز کا تشدد کی شکار بچی کو انصاف فراہم کرنیکا مطالبہ

نوری آباد پاور پلانٹ کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سنایا اور ریمارکس دئیے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس سامنے آجانے کے بعد یہ ریفرنس اِس عدالت کے دائرۂ اختیار میں نہیں۔ ملزمان کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے ریفرنس ریکارڈ بھی اسپیشل جج اینٹی کرپشن کراچی کیلئے بھجوا دیا۔ وزیر اعلیٰ سمیت دیگر ملزمان نے نیب آرڈیننس کے تحت عدالت کے دائرۂ اختیار کو چیلنج کیا۔ عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ آج جمعرات کے روز سنا دیا۔

قبل ازیں 13 جولائی کو احتساب عدالت نے وزیر اعلیٰ کی درخواست برائے استثنیٰ منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت کو 3 اگست تک ملتوی کیا تھا جس کے نتیجے میں سیّد مراد علی شاہ کو کیس کی سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔

عدالتی دائرۂ اختیار پر مراد علی شاہ اور عبدالغنی مجید کے وکلا نے دلائل گزشتہ سماعت کے دوران ہی مکمل کر لیے تھے۔ نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف کے دلائل بھی مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ 

 

Related Posts