لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں حالیہ نازیبا ویڈیوز اسکینڈل کے حوالے سے دی گئی بریفنگ میں ہوش ربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ کے دوران آگہی دی کہ متاثرہ طالبات نے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے وائس چانسلر کو شکایت درج کروائی، تاہم کوئی کارروائی نہیں ہوئی جبکہ انسپکشن ٹیم وی سی کو فارغ کرنے کی سفارش کر چکی تھی۔
کراچی، ڈیفنس فیز 8 میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد
سابق وی سی کو فارغ کرنے کی سفارش سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ہوئی تاہم اس پر عمل نہ ہوسکا۔وی سی کو طالبات نے خطوط بھی لکھے تاہم وائس چانسلر نے ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی بلکہ طالبات کے والدین کو بلانے کا عندیہ دیتے رہے۔
ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ ملزم احسان جٹ طارق بشیر چیمہ کے بیٹے ولی داد کا دوست ہے، اس نے یونیورسٹی کے طلبہ کو نشے کا عادی بنا دیا اور اپنے دوست ولی داد کو بھی نشے پر لگایا جس پر طارق بشیر چیمہ نے احسان جٹ کو جیل بھجوا دیا تھا۔
ابتدا میں بہاولپور پولیس یونیورسٹی کا نام سامنے لانے سے گریزاں تھی، تاہم احسان جٹ سے جو تفتیش ہوئی، اس میں یونیورسٹی کا نام مخفی نہ رہ سکا۔ سکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ گرلز ہاسٹل کے باہر ناکا لگوا کر دیر سے آنے والی یا لڑکے کے ساتھ گھومنے والی لڑکی کی تصاویر بنا لیتا تھا۔ بعد ازاں لڑکیوں کو بلیک میل کیا جاتا تھا۔ اعجاز شاہ پر منشیات فروشی کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








