اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ پر قیاس آرائیاں ختم، وزیر اعظم نے 9 اگست کی تاریخ دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کامستقبل باصلاحیت نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے، وزیر اعظم
پاکستان کامستقبل باصلاحیت نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ پر قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے رواں ماہ کے دوران ہی 9 اگست کی تاریخ دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم  نے اراکینِ پارلیمنٹ کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 15 ماہ میں ہونے والی تمام تر تنقید کے باوجود ریاست بچائی۔ آج ہمارا ضمیر مطمئن ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کی خوشحالی کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، وزیر اعظم

عشائیے میں وفاقی وزرا اور اراکینِ پارلیمنٹ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے سیاست کی قربانی دے کر ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال لیا۔ ہر طرف خطرات تھے۔ ہم نے مشکل وقت میں حکومت سنبھالی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ چند روز میں ہماری حکومت ختم ہوجائے گی۔ کوشش ہوگی کہ سب کیلئے قابلِ قبول نگراں حکومت تشکیل دی جائے۔ ہم نے اتحادیوں کے تعاون سے ہر مشکل پر قابو پانے کی راہ نکالی۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کا پل صراط عبور کیا، یہ آسان نہیں تھا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بعض اوقات مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں سرینا چوک پر انڈر پاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بعض اوقات مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔

Related Posts