اسلام آباد: قومی حتساب بیورو(نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آج طلب کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بطور ملزم آج ساڑھے 11 بجے نیب دفتر راولپنڈی پیشی کی ہدایت کی گئی ہے، نیب نے زمان پارک اور بنی گالہ قیام گاہوں کی تزئین و آرائش کے اخراجات کی رسیدیں طلب کی ہیں۔
نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ سے متعلق دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کو بنی گالہ اور زمان پارک کے ایڈریس پر طلبی کے سمن جاری کئے گئے ہیں۔
اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ پر قیاس آرائیاں ختم، وزیر اعظم نے 9 اگست کی تاریخ دیدی
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے بھی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو 5 مقدمات میں آج طلب کرلیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کو تھانہ تھرکول میں درج دو مقدمات ، تھانہ کراچی کمپنی میں دو اور تھانہ کوہسار میں درج ایک مقدمے میں طلب کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ شامل تفتیش ہوکر اپنا مؤقف پیش کریں اور مقدمے سے متعلق شواہد بھی پیش کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








