پرویز خٹک نے پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد کی خبر کو من گھڑت قرار دیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پشاور: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد کی خواہش یا امکان کی خبر کو سراسر جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے ترجمان ضیااللہ بنگلش نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی سے عام انتخابات میں اتحاد کے لیے تیار ہیں اور عام انتخابات کے لیے 19 اگست سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔

تاہم سینئر صحافی سلیم صافی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے اس بات کی تردید کی اور کہا کہ اب ایک پی ٹی آئی ہوگی اور وہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج طلب کرلیا

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے اتحاد کی خواہش یا امکان کی خبر سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہے، الیکشن میں پی ٹی آئی ہوگی ہی نہیں تو ہم اس سے انتخابی اتحاد کی سوچ کیسے سکتے ہیں؟

واضح رہےکہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی بنیاد رکھی ہے جس میں سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان بھی شامل ہیں۔

Related Posts