رنویر اور عالیہ کی فلم ”راکی اور رانی کی پریم کہانی“ کا بزنس 100کروڑ کے قریب

تازہ ترین

تازہ ترین

کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ”راکی اور رانی کی پریم کہانی“ اپنی ریلیز کے کچھ ہی دنوں میں 90 اعشاریہ 58کروڑ کمانے میں کامیاب ہوگئی۔ توقع کی جارہی ہے کہ فلم کا بزنس 100کروڑ سے زائد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق راکی اور رانی کی پریم کہانی نے ہفتے کے روز 11 اعشاریہ 50 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ جمعے کو فلم کا بزنس 6.75 کروڑ رہا جبکہ فلم کے مرکزی کرداروں میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ابھیشیک بچن کی فلم ’گھومر‘ سے بڑی اسکرین پر واپسی

فلم کا مجموعی بزنس 90.58 کروڑ کو جا پہنچا اور توقع کی جارہی ہے کہ آج یعنی اتوار کے روز فلم 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرسکتی ہے۔ ہفتے کے روز 36.59 فیصد آڈینس ٹرن آؤٹ کے اعتبار سے بھی  فلم کو اہمیت دی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس چند ہی بالی ووڈ فلمز کو فلم بینوں کی جانب سے حوصلہ افزا ردِ عمل دیکھنا نصیب ہوا جن میں شاہ رخ خان کی پٹھان کے علاوہ تو جھوٹی میں مکار، کسی کا بھائی کسی کی جان اور کیرالا اسٹوری اہم قرار دی جارہی ہیں۔

شاہ رخ خان کی پٹھان نے 378اعشاریہ 15 کروڑ کما کر ماضی کے تمام ریکارڈز توڑ دئیے جبکہ تو جھوٹی میں مکار کی کمائی 92 اعشاریہ 84 کروڑ، کسی کا بھائی کسی کی جان 92 اعشاریہ 21 کروڑ جبکہ کیرالہ اسٹوری نے 81اعشاریہ 14کروڑ کا بزنس کیا۔

Related Posts