اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز جی ایچ کیو میں شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت اور خطاب میرے لیے ایک اعزاز کی بات تھی۔
کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ تمام عظیم خاندان جن کے پیارے ہمارے محفوظ اور روشن مستقبل کے لیے قربان ہو گئے، پوری قوم کے محسن ہیں۔ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔
گزشتہ روز جی ایچ کیو میں شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت اور خطاب میرے لیے ایک اعزاز کی بات تھی۔ یہ تمام عظیم خاندان جن کے پیارے ہمارے محفوظ اور روشن مستقبل کے لیے قربان ہو گئے، پوری قوم کے محسن ہیں۔ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔
اپنے خطاب… pic.twitter.com/NrCcJQcddx
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 9, 2023
وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ اپنے ملک پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور خود کفیل بنانا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے اتحادی حکومت نے ایس آئی ایف سی کی صورت میں معاشی بحالی کے منصوبے کی بنیاد رکھ دی ہے۔
خیال رہے کہ ایس آئی ایف سی کی صورت میں پی ڈی ایم حکومت نے جس معاشی بحالی کے منصوبے کی بنیاد رکھی ہے، اس کا مقصد ملک بھر میں بیرونی سرمایہ کاروں کو درپیش مشکلات کو ون ونڈو سسٹم کے تحت دور کرنا ہے تاکہ ملک معاشی طور پر مضبوط ہوسکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








