پیمرا ترمیمی بل 2023ء سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور

تازہ ترین

تازہ ترین

پیمرا ترمیمی بل 2023ء سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور
پیمرا ترمیمی بل 2023ء سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد:وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی جانب سے پیش کئے گئے پیمرا ترمیمی بل 2023ء کی سینیٹ سے متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بل میں غلط اور گمراہ کن خبروں کی تشریح اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور بارہ ممالک کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بل کا مقصد ورکنگ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بل کے تحت حکومت ذرائع ابلاغ کے ان اداروں کو اشتہارات نہیں دے گی جو دوماہ کے اندر میڈیا ورکرز کے واجبات ادا نہیں کرینگے۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ صحافیوں کے ایک وفد نے کل وزیراعظم سے ملاقات کی اور اس بل کو صحافی برادری کے لئے ایک سنگ میل قرار دیا، ایوان نے تین اور بلوں کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا نگراں وزیر اعظم، کیا جلیل عباس جیلانی کا نام فائنل ہوگیا؟

ان میں فیڈرل پراسیکیوشن بل، پرائس کنٹرول، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ترمیمی بل 2023ء اور اسلام آباد نیچر کنزرویشن اور وائلڈ لائف مینجمنٹ بل مجریہ 2023ء شامل ہیں۔

Related Posts