کراچی: اقلیتی نمائندوں، سول سوسائٹی کے کارکنوں اور عورت مارچ کے منتظمین نے ایک پریس کانفرنس کی تاکہ اقلیتی آبادی کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا جا سکے۔
پہلا اقلیتی حقوق مارچ، جسے پاکستان کا قومی اقلیتی دن کا نام دیا گیا ہے، جمعہ، 11 اگست کو منعقد کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اتحاد اور مقصد کے ساتھ، ہم پہلا اقلیتی حقوق مارچ کا آغاز کرنے کے لیے اجتماعی طور پر اکٹھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم باہمی اتحاد اور مقصد کے ساتھ، ہم تمام ممبران اجتماعی طور پر پہلی اقلیتی حقوق مارچ کا آغاز کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں جن لوگوں کا تعلق اکثریتی مذہب سے نہیں ہے ان پر آئے دن ظلم و جبر کیا جاتا ہے۔
ہم مسیحی اور ہندو برادریوں کے خلاف امتیازی سلوک اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات اور حملوں کو دیکھتے ہیں، ہم دیکھتے ہیں کہ ان عقائد سے تعلق رکھنے والی نوجوان اور کم عمر لڑکیوں کو ان کی مرضی کے خلاف زبردستی اُن کا مذہب تبدیل کر کے ان کی شادیاں کی جاتی ہیں۔
جبکہ اقلیتی عقائد کے لوگوں کو روزمرہ تشدد اور امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور توہین رسالت کے قانون کے غلط استعمال کا بڑا خطرہ نوجوانوں اور مختلف عمر کے لوگوں کے لیے خوف اور عدم تحفظ کا باعث بنتا ہے۔
11 اگست، قومی اقلیتی دن کے موقع پر، ہم برابری کے لیے مل کر مارچ کریں گے۔
پریس کانفرنس کے شرکاء نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ عقیدہ کی جبری تبدیلی کو روکنے اور سزا دینے کے لیے قانون سازی کی حمایت کریں۔
اقلیتوں (وفاقی اور صوبائی) سے متعلق قوانین متعلقہ اقلیتی برادریوں کی خواتین رہنماؤں سے مشاورت کے بعد بنائے جائیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








