پاکستان کا 76واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پاکستان کا 76واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے جبکہ پاکستان دُنیا کے نقشے پر 14 اگست 1947 کے روز دنیا کی سب سے بڑی اسلامی قوت بن کر اُبھرا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر شہر اور گاؤں گاؤں میں 76واں یومِ آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالخلافوں میں توپوں کی سلامی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

نگران وزیر اعظم کا پارٹی عہدہ اور سینیٹ رکنیت چھوڑنے کا اعلان

گزشتہ شب سے یومِ آزادی کے موقعے پرشاندار آتش بازی کا مظاہرہ اور گلی گلی، شہر شہر چراغاں بھی کیا گیا۔ نوجوان، بچے اور بوڑھے سبز ہلالی پرچم لے کر گلی محلوں اور سڑکوں پر نکل آئے۔ وطن سے محبت کا اظہار کرنے کیلئے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

گلیوں، شاہراہوں اور سرکاری عمارات کو پاکستان کے سبز ہلالی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ کراچی میں یومِ آزادی کے موقعے پر آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ کراچی اور لاہور   سمیت ملک کے تمام شہروں میں جشنِ آزادی منانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے کے ساتھ ساتھ ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔ کراچی میں بھی ہر طرف جشنِ آزادی کے رنگ بکھر گئے۔ دن کا آغاز اسلام آباد اور صوبائی دارالخلافوں میں توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ گلیاں اور محلے پرچموں کی بہار سے جگمگا اٹھے۔

جشنِ آزادی کے موقعے پر روشنیوں سے بھرپور لائٹ شو سے لاکھوں شہری محظوظ ہوئے۔ ایوانِ صدر اسلام آباد میں جشن کی مرکزی تقریب، قائدِ اعظم اور علامہ اقبال کے مزارات پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات بھی جشنِ آزادی کا حصہ بن گئیں۔

Related Posts