رواں سال کے آغاز سے خبروں کا حصہ رہنے والے امریکی گلوکار بیڈ بنی اور ماڈل کینڈل جینر نے کینیڈین ریپر ڈریک کے میوزک کنسرٹ میں ایک دوسرے کیلئے حقیقی جذبات کا اظہار کردیا۔
سوشل میڈیا پر دونوں ستاروں کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں ایک دوسرے کے انتہائی قریب دیکھا جاسکتا ہے۔
Bad Bunny anda más enculadx q uno cuando lo tratan bien culero pero quien en su sano juicio no estaría enculadx de kendall jenner diosa pic.twitter.com/X9JNAma6lO
— Kevin (@kevinlopezmejia) August 14, 2023
دوسری طرف کینیڈین ریپر کے کنسرٹ میں کم کی موجودگی نے ان کے مداحوں کو بھی حیرانی میں مبتلا کردیا کیونکہ 3 ماہ قبل ماڈل نے انکشاف کیا تھا کہ اُن کے سابق شوہر کینے ویسٹ نے یہ افواہیں شروع کیں کہ ان کا ڈریک کے ساتھ افیئر ہے۔
واضح رہے کہ کینڈل جینر اور بیڈ بنی کے رومانس کی خبریں اس وقت خبروں کا حصہ بنی تھیں جب دونوں کو فروری میں لاس اینجلس کے ایک کلب سے ساتھ نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد انھیں مارچ میں میوزک فیستیول کوچیلا میں بھی ساتھ دیکھا گیا تھا۔
اس کے علاوہ بیڈ بنی اور کینڈل جینر نے میٹ گالا بھی شرکت کی تھی البتہ انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر پوز نہیں دیا تھا لیکن انھیں اس ایونٹ کی ایک پارٹی میں ساتھ شرکت کرتے دیکھا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








