اسٹاک ہوم: سویڈن میں ایک بار پھر کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق سے تعلق رکھنے 2 افراد 37 سالہ سلوان مومیکا اور 48 سالہ سلوان نجم نے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں سوئیڈش شاہی محل کے سامنے مرکزی چوک پر قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کیا۔
اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی جو واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو روکتی رہی۔
یوم آزادی پر اماراتی خلا باز کا منفرد انداز میں پاکستان سے اظہار محبت
دونوں افراد کو سویڈن کے آزادی اظہار کے قانون کے تحت قرآن پاک کی بے حرمتی کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دیا تھا جس کے بعد مسلمانوں کو قرآن پاک کے شہید صفحات جمع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ہجوم کے درمیان فائر فائٹر والے ملبوسات پہنے گروپ نے ’نفرت ختم کرو‘ کے نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کا چند ہفتوں کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے۔ رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع ملعون شخص نے قرآن پاک کی بیحرمتی کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








