لاہور: مہنگائی کی ماری عوام کیلئے بُری خبر آگئی، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھر سے بڑھنے کا امکان ہے۔
اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری آج وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی یا اُن میں اضافہ ہوگا فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی اور حتمی منظوری نگران وزیراعظم دینگے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 14 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18روپے تک اضافہ بنتا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 21 جولائی کے مقابلے میں تین ڈالر فی بیرل زیادہ ہوئی ہے۔
کرپٹو کرنسی میں 14 لاکھ ڈوبنے پر نوجوان نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی
خیال رہے کہ چند روز قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








