لاہور، کرپٹو کرنسی میں 14 لاکھ ڈوبنے پر نوجوان نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: منڈی بہاؤالدین میں آن لائن بزنس کرپٹو کرنسی میں 14 لاکھ روپے لگا کر ڈالر کمانے کا خواب دیکھنے والے 25 سالہ نوجوان عبدالمتین گورائیہ نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

منڈی بہاؤالدین واسو کے رہائشی 25 سالہ نوجوان عبدالمتین گورائیہ اپنے گھر کے حالات اور بہن بھائیوں کا مستقبل سنوارنے کیلئے آن لائن کرپٹو کرنسی میں عزیزواقارب اور دوستوں سے 14 لاکھ جمع کر کے انوسٹمنٹ کردی تاکہ وہ ڈالر کما کر دو ماہ بعد ہونے والی شادی کی خوشیاں پوری کرسکے۔

نوجوان نے شروع شروع میں منافع ملنے پر زیادہ انویسٹمنٹ کردی لیکن 8 ماہ بعد جب اسے یہ معلوم ہوا کہ اس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی ویب پر فراڈ ہوگیا ہے اور وہ اب وہ ادھار کی رقم بھی واپس نہیں کر سکے گا تو اس نے میاں وحیدالدین پارک میں جا کر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

53 فیصد ہسپانوی کرپٹو کرنسی خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، رپورٹ

اس کی لاش جب گھر پہنچی تو وہاں پر کہرام مچ گیا، گھر والوں نے عبدالمتین کا موبائل چیک کیا تو انھیں اس فراڈ کا علم ہو۔

واقعے کے بعد سے بوڑھا باپ فراڈ کرنے والی کمپنی کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست لیکر دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے محکمہ تعلیم میں کلرک احسان اللہ گورائیہ نے ایف آئی اے اور اعلیٰ حکام سے اس معاملہ کا نوٹس لینے اور کرپٹو کرنسی کے نام پر فراڈ میں ملوث کمپنی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Related Posts