راولپنڈی پولیس نے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ اجتماعی زیادتی کے اس واقعے کے 1 ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے مری روڈ میں قائم بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ایکسرے ڈپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ تھانہ وارث خان پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔
غازی یونیورسٹی کی طالبہ کا دو اساتذہ پر جنسی زیادتی کا الزام
واقعے کا مقدمہ درج کرنے سے قبل خاتون کا طبی معائنہ کرایا گیا جس میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق خاتون کے ساتھ آنے والے شخص نے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ایک ملزم حراست میں لیا جاچکا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ گرفتار ملزم سے واقعے کے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ڈیرہ غازی خان کی غازی یونیورسٹی کی طالبہ نے الزام عائد کیا کہ یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے دو اساتذہ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بیان کے بعد پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے طالبہ سے رابطہ کیا۔ پولیس ٹیم نے طالبہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








