رواں سال نیٹ فلکس پر پیش کیے جانیوالے سلسلوں کی فہرست

تازہ ترین

تازہ ترین

رواں سال نیٹ فلکس پر پیش کیے جانے والے سلسلوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔

بعض ناظرین کو نیٹ فلکس سیریز کے انتخاب میں مشکل ہوتی ہے انھی لوگوں کیلئے ایک فہرست تیار کی گئی ہے جس میں سے آپ باآسانی کسی بھی سیریز یا فلم کا انتخاب کرسکتے ہیں؟

1) برلن (دسمبر 2023)

Watch Berlin | Netflix Official Site

الیکش پینا اور ایستھر مارٹینیز لوباٹو کی تخلیق کردہ برلن ایک ایکشن کرائم ڈرامہ ہے۔ سیریز کی کاسٹ میں پیڈرو الونسو، مشیل جینر، بیگونا ورگاس، ٹریسٹن اللو اور جولین پاسچل شامل ہیں۔

2)ہو اِز ایرن کارٹن؟ (24 اگست)

Who is Erin Carter? release date, cast, synopsis, trailer, and more

جیک لوتھیان کی تحریرکردہ ہو اِز ایرن کارٹن ایک کرائم ڈرامہ ہے، جس کی کہانی ایک ٹیچر کے گرد گھومےگی جو ایک ڈکیتی کی واردات کے بعد مشکل میں پھنس جاتی ہے۔اس کی کاسٹ میں اینا الارو، سوسنہ فیلڈنگ، ڈگلس ہینشال، شارلٹ ویگاس شامل ہیں۔

3) آل دی لائٹ وی کین سی (2 نومبر)

Watch All the Light We Cannot See | Netflix Official Site

اسٹیو نائٹ اور شان لیوی کی تخلیق کردہ یہ سیریز تاریخ اور جنگ کے موضوع پر مبنی ہے۔ جس کی کاسٹ میں لارس ایڈنگر، لوئس ہوفمین، آریا میا لوبرٹی، ہیو لاری اور مارک روفالو شامل ہیں۔

4) گنز اینڈ گلاب (18 اگست)

Guns & Gulaabs First Looks Out! Rajkummar Rao, Dulquer Salmaan & Adarsh  Gourav Bring The Old School Gangsta Vibes Back

گنز اینڈ گلاب ایک آنے والی کامیڈی کرائم تھرلر ہے جو رومانس اور کرائم تھرلر کا انوکھا امتزاج ہے، اس کو مسفٹ آف دی ورلڈ سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے، سیریز کی کہانی ایک پولیس افسر اور مکینک پر مرکوز ہے جو افیون کے سودے میں پھنس جاتا ہے۔اس کی کاسٹ میں راجکمار راؤ، دلکر سلمان، آدرش گورو، ٹی جے، بھانو، گلشن دیویا اور ستیش کوشک شامل ہیں۔

5) کاسٹل وینیا: نوکٹرنی (28 ستمبر)

Castlevania: Nocturne" - Animated Series Premieres in September

کئی سال پہلے نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی کاسٹل وینیا کی کامیابی کے بعد ستمبر میں یہ سیریز دوبارہ سے شروع ہورہی ہے جس کا نام کاسٹل وینیا: نوکٹرنی ہے جس کی کل 8 اقساط ہونگی۔

سیریز کی کاسٹ میں زان مِک کلارنِن، سوفی سکلٹن، ناستاسجا کنسکی، رچرڈ ڈورمر اور تھوسو بیدو شامل ہیں۔

Related Posts