پاکستان ہاکی فیڈریشن تحلیل، تمام عہدیدار معطل

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان ہاکی فیڈریشن تحلیل، تمام عہدیدار معطل
پاکستان ہاکی فیڈریشن تحلیل، تمام عہدیدار معطل

لاہور: پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو تحلیل کرتے ہوئے اس کے تمام عہدیداروں کو معطل کردیا۔

یہ اقدام غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔

معطلی کا نوٹیفکیشن وزیراعظم آفس کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے کلبوں کی سکروٹنی سپورٹس بورڈ کی نگرانی میں کی جائے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ایس بی کی زیر نگرانی پی ایچ ایف کے انتخابی عمل کو جلد از جلد شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے۔

ایشین گیمز کے کیمپ اور ٹیم مینجمنٹ کے علاوہ تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں جبکہ سلیکشن کمیٹی کام کرتی رہے گی۔

قبل ازیں سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل محمد طارق قریشی نے کہا کہ ہاکی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ یہ ایک قومی کھیل ہے۔

فیصل آباد اور گوجرہ کے اولمپیئنز کے وفد نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ڈی جی سٹیٹ بینک سے ملاقات کی اور قومی کھیل کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ، سری لنکا میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا

وفد میں اولمپیئن عرفان محمود، طارق عمران، توثیق ارشد، لیاقت علی اور بین الاقوامی ہاکی کھلاڑی خاور جاوید شامل تھے۔

Related Posts