کراچی: ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,200 روپے کا اضافہ ہوگیا، آج کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونا 225,000 روپے پر فروخت ہوا جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 223,800 روپے تھی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 1,029 روپے اضافے سے 192,901 روپے 191,872 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 175,883 روپے سے بڑھ کر 176,826 روپے ہو گئی۔
فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2750 روپے اور 2357.68 روپے پر مستحکم رہی۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 179 پوائنٹس کا اضافہ
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1,905 ڈالر سے کم ہوکر 1,900 ڈالر ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








