ایرانی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ایرانی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے
ایرانی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

جدہ: ایران سعودی عرب تعلقات میں بہتری آنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق موجود ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے تعلقات درست راستے پر ہیں اور ہم سعودی عرب ایران تعلقات میں پیش رفت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کاریاض میں سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ سے بات چیت کامیاب رہی، ملاقات میں وسیع بنیادوں پر مختلف مسائل پر گفتگو ہوئی۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ شاہ سلمان کی دعوت پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آمد کے منتظر ہیں، اسلامی بھائی چارے کی بنیاد پر سعودی ایران تعلقات کے نئے دور کو دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران مشترکہ مفادات پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سعودی عرب کے ایک روزہ دورے کیلئے ریاض ائیرپورٹ پہنچنے پر جہاں سعودی نائب وزیرخارجہ نے ان کا استقبال کیا۔

ایرانی وزیرخارجہ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران سعودی ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر افغانستان میں مارا گیا

ایرانی میڈیا کے مطابق ایک روزہ دورہ سعودی عرب میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی، بین الاقوامی مسائل پر توجہ مرکوز رہے گی۔

Related Posts