بھارت کی ریاست کیرالہ میں خواتین کے واش روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیو ریکارڈ کرنے والے شخص کو پولیس نے دھر لیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے،جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ نوجوان ایک برقعہ پوش شخص کو پکڑ کر لے جارہے ہیں۔
Kerala: A man named Abhimanyu (23) was arrested for trying to install a camera in Kochi Mall's women's bathroom by wearing Burqa
The failed attempt was made to defame the Muslim women pic.twitter.com/y7dQAVIEfF
— Shuja (@shuja_2006) August 17, 2023
ابھیمنیو نامی ملزم نے کوچی کے مشہور شاپنگ مال میں خفیہ طریقے سے خواتین کے واش روم میں کیمرہ لگا کر ان کی نازیبا ویڈیوز کو ریکارڈ کیا۔
پیشے کے لحاظ سے ملزم انجینئر ہے جسے خواتین نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر مال انتظامیہ سپرد کردیا، مگر موقع پر موجود نوجوانوں نے اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
مذکورہ معاملے کے پیش نظر پولیس طور پر پولیس کو طلب کیا گیا، پولیس نے ابھیمنیو کا موبائل فون و دیگر سامان قبضے میں لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کرد ی ہیں۔
مزید پڑھیں:ملائیشیا میں طیارہ سڑک پر گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کر کے اس کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








