کوالالمپور: ملائیشیا میں فنی خرابی کے باعث موٹر وے پر لینڈنگ کی کوشش میں ایک نجی جیٹ طیارہ سڑک پر گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں موجود 8 مسافر اور ایک کار سوار اور ایک موٹر سائیکلسٹ جان کی بازی ہار گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملائیشیا میں حادثے کا شکار ہونے والا کرافٹ ماڈل 390 طیارہ لنگکاوی سے سیلنگور کی جانب رواں دواں تھا جو حادثے کا شکار ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق گرنے سے چند لمحے قبل ہی طیارے کا ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارے میں 8 افراد اور طیارہ گرنے کے وقت موٹر وے سے گزرنے والا کار سوار اور موٹر سائیکلسٹ بھی لقمہ اجل بن گئے۔
مزید پڑھیں:لڑائی کے بعد جج نے بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا
ملائیشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پائلٹ نے کوئی ہنگامی کال نہیں کی تھی اور نہ ہی طیارے کو لینڈنگ کے لیے کلیئرنس دی گئی تھی۔ تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








