خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک
خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم رہے۔

مزید پڑھیں:سانحہ 9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، 20ملزمان مقدمے سے ڈسچارج

علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

Related Posts