بٹگرام، مقامی افراد کی آمدورفت کیلئے استعمال ہونیوالی چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

بٹگرام: بٹگرام تحصیل کے آلائی یوسی بٹنگی پاشتو کے علاقے میں مقامی افراد کی آمدورفت کیلئے استعمال ہونے والی چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی ہے اور اس میں سوار 10 افراد کئی گھنٹوں سے زمین سے کئی سو فٹ بلندی پر پھنسے ہوئے ہیں۔

یہ واقعہ بٹگرام تحصیل کے آلائی یوسی بٹنگی پاشتو کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں مقامی افراد کی آمدورفت کے لیے استعمال ہونے والی چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی ہے۔

جس وقت چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹی تو اس میں 10 افراد سوار تھے جو کئی گھنٹوں سے زمین سے کئی سو فٹ بلندی پر پھنسے ہوئے ہیں اور بروقت کارروائی نہ ہونے پر ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

یونانی پولیس نے پاکستانی شہری کے قتل کے الزام میں چار ملزمان کو گرفتار کرلیا

بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ علاقہ ضلع ہیڈ کوارٹر سے بھی 4 گھنٹے کی مسافت پر ایک دور دراز مقام پر واقعے ہے جہاں سڑک بھی نہیں ہے اور متاثرہ جگہ پر مشینری پہنچنے کا بھی کوئی راستہ نہیں ہے اور انہیں صرف ہیلی سروس کے ذریعے ہی ریسکیو کیا جاسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق چیئر لفٹ میں اسکول کے 10 طلبا اور اساتذہ پھنسے ہوئے ہیں اور ان کی مدد کے لیے ریسکیو ٹیم کے پاس بھی کوئی آپشن نہیں ہے۔

مقامی لوگوں کے اور لفٹ میں پھنسے افراد کے لواحقین جائے وقوعہ پر جمع ہیں اور انہوں نے اپنے پیاروں کی زندگی بچانے کے لیے حکومت سے فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔

Related Posts