راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ڈینگی کے مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈینگی وائرس کے 2 نئے مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد ڈینگی وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 101 ہو گئی۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ بے نظیر بھٹو اپستال میں 12، ہولی فیملی 16 اور ڈی ایچ کیو میں 7 مریض لائے گئے۔
بچوں کو جنک فوڈ سے بچانے کے کیا فوائد ہیں؟
ڈینگی مریضوں کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پوٹھو ہار ٹاؤن، راول ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، ڈھوک سیداں ہاٹ اسپاٹ قرار دے دیے گئے ہیں جبکہ چک جلال الدین،دھاماں سیداں، اڑیالہ روڑ اور راولپنڈی کینٹ کے متعدد علاقے بھی ڈینگی سے متاثر ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں 3ہزار مقامات سے بڑی تعداد میں ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں اسپرے اور فوگنگ کا عمل جاری ہے، شہری ڈینگی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔
دوسری جانب نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر کی ہدایت پر صوبے بھر میں ڈینگی سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








