شمالی کوریا کے ایک اور کروز میزائل کے تجربے پر امریکی حکومت کا اظہارِ مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

سیول / واشنگٹن: امریکا کی جو بائیڈن حکومت نے شمالی کوریا کے ایک اور کروز میزائل کے تجربے پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اسے امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے اسٹرٹیجک کروز میزائل کا تجربہ مشرقی ساحل کے قریب ایک بحری جہاز سے کیا جس کے دوران صدر کم جون انگ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلمانوں کیخلاف زہریلے ماحول پر بھارتی سپریم کورٹ کو بھی تشویش

شمالی کوریا کے سربراہ کم جون انگ نے میزائل تجربے کا قریب سے مشاہدہ کیا جبکہ بحری جہاز سے کیے جانے والے تجربے کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر کم جونگ ان نے خطے میں امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں کا مؤثر جواب دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کم جون انگ نے کہا کہ شمالی کوریا اپنی دفاعی صلاحیتیں مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا جبکہ امریکا اور جنوبی کوریا نے اس اقدام کی مذمت کی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل شمالی کوریا نے یوکرین جنگ میں   روسی افواج کی مدد کیلئے اپنے فوجی بھیجنے پر غور شروع کردیا، اطلاعات سامنے آئیں کہ 8 لاکھ سے زائد رضاکاروں نے جنگ میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی مارچ میں سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق رضاکاروں کی بھرتی کے اعلان کے بعد آٹھ لاکھ سے زائد افراد نے جنگ میں روسی فوج کی مدد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

Related Posts