مظفر آباد: کوٹلی سمیت آزاد کشمیر بھر میں ایکشن کمیٹیز کی جانب سے بجلی کے بلز کی بائیکاٹ مہم جاری ہے۔
کوٹلی شہر، نواحی علاقہ تتہ پانی، کھوئی رٹہ، گوئی نکیال، اور ناڑ میں بجلی کے بل کی بائیکاٹ مہم کے لیے کیمپس قائم کردیے گئے ہیں۔
میر پور آزاد کشمیر میں بجلی کے بل نہ دینے کا متفقہ فیصلہ مساجد میں اعلانات pic.twitter.com/suRAqqVYmZ
— ???????????????????? ???????????????????????? (@Lalika79) August 21, 2023
ہجیرہ میں شہریوں نے بجلی کے سیکڑوں بلز جلا دیے۔ کھوئی رٹہ بار نے بجلی کے بلز پر ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ کوٹلی میں وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔
ملک میں کپاس کی مجموعی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ
حکومت نے بجلی کے بلز جمع کروانے کی تاریخ میں 28 اگست تک توسیع کردی۔ ناظم برقیات کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی بلز پر لگائے گئےاس ماہ کے ٹیکس کو معطل کر کے ماہ جولائی میں ایڈجسٹ کر دیا ہے۔
ایکشن کمیٹیز نے کہا کہ بجلی کے بلز سے ظالمانہ ٹیکسز کو ختم کرنے تک احتجاج جاری رہے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








