آزاد کشمیر میں بجلی کے بلز کی بائیکاٹ مہم جاری، مساجد سے بلز نہ جمع کرانے کے اعلانات

تازہ ترین

تازہ ترین

مظفر آباد: کوٹلی سمیت آزاد کشمیر بھر میں ایکشن کمیٹیز کی جانب سے بجلی کے بلز کی بائیکاٹ مہم جاری ہے۔

کوٹلی شہر، نواحی علاقہ تتہ پانی، کھوئی رٹہ، گوئی نکیال، اور ناڑ میں بجلی کے بل کی بائیکاٹ مہم کے لیے کیمپس قائم کردیے گئے ہیں۔

ہجیرہ میں شہریوں نے بجلی کے سیکڑوں بلز جلا دیے۔ کھوئی رٹہ بار نے بجلی کے بلز پر ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ کوٹلی میں وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں کپاس کی مجموعی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ

حکومت نے بجلی کے بلز جمع کروانے کی تاریخ میں 28 اگست تک توسیع کردی۔ ناظم برقیات کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی بلز پر لگائے گئےاس ماہ کے ٹیکس کو معطل کر کے ماہ جولائی میں ایڈجسٹ کر دیا ہے۔

ایکشن کمیٹیز نے کہا کہ بجلی کے بلز سے ظالمانہ ٹیکسز کو ختم کرنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

Related Posts