جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 6جوان شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8دہشت گرد ہلاک
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سکیورتی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کرلیا۔ فائرنگ کا تبادلہ جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، شہری نے چھینی گئی موٹر سائیکل خود برآمد کرلی

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران پاک فوج کے 6 جوانوں نے بے جگری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ کلیرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز کی مؤثر کارروائی سے 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ کلیرنس آپریشن کا مقصد علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنا ہے۔

ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہی ایسی قربانیاں دے کر ہمارے عزم و مزید مضبوط کرتے ہیں۔ مسلح فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرکے رہے گی۔ 

 

Related Posts