کراچی کے شہری نے چھینی گئی موٹر سائیکل خود برآمد کرلی، ملزمان بھی گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

شہرِ قائد کے شہری نے چھینی گئی موٹر سائیکل خود ٹریکر کمپنی کی مدد سے حب کے علاقے سے برآمد کرلی، ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہری نے اپنی موٹر سائیکل اس وقت برآمد کی جب اس کے پارٹس کھول کر فروخت کرنے کی تیاری کی جارہی تھی۔ ملزمان نے پیر کے روز ملیر سٹی تھانے کی حدود سے شہری کی موٹر سائیکل چھین لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے افراد کی تفصیلات سامنے آگئیں

ملزمان موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم متاثرہ شہری نے ٹریکر کمپنی کی مدد سے موٹر سائیکل تلاش کی۔ ملزمان موٹر سائیکل لے کر حب کی طرف گئے تھے۔ شہری پولیس کے ہمراہ حب چوک پہنچ گیا۔

متاثرہ شہری کی موٹر سائیکل حب چوک الامارات سٹی سے برآمد کی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ ویڈیو میں ملزمان کو موٹر سائیکل کے پارٹس کھولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 2 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

شہری نے گرفتار ملزمان کو تھپڑ رسید کیے۔ پولیس نے جائے واردات سے ایک مشکوک گاڑی بھی برآمد کر لی۔ جس کمپاؤنڈ سے موٹر سائیکل برآمد ہوئی، وہ ایرانی ڈیزل کا ڈپو ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ کراچی کے باہر جاچکا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس شہری کی موٹر سائیکل ہے، اس کی بیٹری کی دکان پر چند ماہ قبل کچھ ڈکیت داخل ہوئے جن پر دکانداروں نے فائرنگ کی۔ ایک ڈکیت ہلاک، ایک زخمی ڈاکو گرفتار جبکہ 2فرار ہوگئے تھے۔

Related Posts