کراچی میں سینٹ پیٹرک چرچ میں مسیحی عمائدین سے شیعہ علماء کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں مولانا اصغر حسین شہیدی، مولانا علی افضال رضوی، مولانا عقیل موسیٰ، مولانا صادق رضا تقوی، مولانا سجاد مرتضوی اور مولانا جواد نوری شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
برطانوی چیریٹی ویڈیو گیم پلیٹ فارم کے تحت ملالہ فنڈ کیلئے ایک لاکھ ڈالر سے زائد جمع
وفد نے سانحہ جڑانوالہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان میں مذہبی شدت پسندی اور جنونیت دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔
اپنی گفتگو می علامہ صادق رضا تقوی نے کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ اس ظلم پر مبنی رویے کو رکنا چاہئے کیونکہ پاکستان دیگر مذاہب کا بھی اتنا ہی ہے جتنا مسلمانوں کا ہے، مسیحی برادری ہمارے دل سے بہت قریب ہیں کیونکہ تاریخ اسلام میں مسیحی شخصیات کی اسلام کے لیے بہت خدمات رہی ہیں۔
بشپ بینی ماریو تراوس نے کہا کہ میں پاکستان کی شیعہ برادری اور علماء کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں کہ وہ اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے اور ہم سے اظہار تعزیت کرنے ہمارے چرچ آئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








